نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے عظیم مجاہد آزادی اور بلبل ہند سروجنی نائیڈو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
نائیڈو نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ محترمہ سروجینی نائیڈو کی جدوجہد آنے والی نسلوں خصوصا خواتین اور نوجوانوں کے لئے قابل تقلید رہے گی۔
نائب صدر نے کہا "محب وطن رہنما بلبل ہند سروجنی نائیڈو کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں سلام ۔ آپ کی زندگی کی کہانی اور تحریک آزادی میں آپ کی جدوجہد ہمیشہ آزاد بھارت کی نسلوں خصوصا خواتین اور نوجوانوں کے لئے مثال رہے گی۔