ETV Bharat / state

واڈرا کو بیرون ملک کے سفر کی اجازت - جج اروند کمار

دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے آج کانگریس کے عبوری صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کو کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

واڈرا کو بیرون ملک سفر کی ملی اجازت
author img

By

Published : Sep 13, 2019, 7:54 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:07 PM IST

جج اروند کمار نے واڈرا کو 21 ستمبر سے 8 اکتوبر تک اسپین جانے کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے واڈرا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔

واڈرا نے 9 ستمبرکو سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق عرضی داخل کی تھی۔

واضح رہے کہ واڈرا، منی لانڈرنگ معاملہ میں پیشگی ضمانت پر ہیں جبکہ قبل ازیں عدالت نے واڈرا کو ضمانت دیتے ہوئے یہ شرط عائد کی تھی کہ واڈرا عدالت کی بغیر اجازت وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ پر غیرممالک میں اثاثہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیس درج کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 12:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.