ETV Bharat / state

جامعہ کی ایک سالہ خصوصی لیکچر سیریز - delhi

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شعبہ سنسکرت میں سال بھر تک چلنے والے خصوصی لیکچر سیریز کا افتتاح کیا۔

جامعہ نے ایک سالہ خصوصی لیکچر سیریز شروع کی
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 11:05 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 10:09 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سینٹرل یونیورسٹی کے سنسکرت شعبہ نے سال بھر تک چلنے والے خصوصی لیکچر شروع کی ہے۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ آج کل عالمی پیمانے پے سنسکرت زبان میں لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ ہورہا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج سنسکرت زبان میں تحقیق کے نئے مواقع دیکھائی دے رہے ہیں۔

زبان و ادب کے ماہرین اور سنسکرت سے محبت کرنے والوں نے بھارت اور پوری دنیا میں سنسکرت کے بڑھتے ہوئے اثرات سے واقف کرایا، اس پروگرام میں فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے شرکت کی۔

اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر بھی بطور مہمان خصوصی موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سنسکرت نہ صرف ایک زبان ہے بلکہ ایک عظیم ثقافت کا حصہ ہے جو پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔

اس موقع پر فرانس کے کامے کارپینٹیئر نے اپنے بیان میں کہا کہ سنسکرت بھارت میں لسانی تنوع کو جوڑتا ہے اور آج ہمارے پاس سنسکرت میں تحقیقی مواقع بہت زیادہ ہیں۔

کینیڈا سے آنے والی وینیسا آسیویڈو نے بتایا کہ وہ اس بار سنسکرت کا دن منانے بھارت آئی تھیں، اور اسے خوشی تھی کہ اس دن بھارت کے منیش اروند گھوش کی سالگرہ بھی تھی جو خود سنسکرت کے عظیم شخص تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار وہ کرناٹک میں 'میترئی گروکلام' اور وارانسی میں 'انٹرنیشنل چندرمولی ٹرسٹ گروکلم' دیکھنے گئے تھے۔ جہاں انہوں نے دیکھا کہ سنسکرت گروکولوں کی روایت آج بھی جاری ہے۔

وینیسا آسیویڈو نے مزید کہا کہ وہ پچھلے 12 برسوں سے مسلسل بھارت آرہی ہیں اور سنسکرت نے انھیں بھارت کو زیادہ سے زیادہ جاننے میں مدد فراہم کی ہے۔

وینیسا آسیویڈو نے کہا کہ کینیڈا میں 'ٹورنٹو ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ' نے سنسکرت کو پرائمری تعلیم میں ایک اہم مقام دیا ہے۔

آسٹریلیا کے چارلس تھامسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوگا اور سنسکرت کا رشتہ نوجوانوں کو معاش کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ہے۔

شعبہ سنسکرت کے سر براہ پروفیسر گیریش چندر پنت نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں سنسکرت کا شعبہ سنہ 2014 میں قائم کیا گیا تھا اور اب تک سنسکرت کے شعبہ میں سنسکرت کا بی اے، ایم اے، ایم فل، پی ایچ ڈی اور سرٹیفکیٹ کورسز پڑھائے جارہے ہیں۔

اسی طرح سی بی سی ایس کے تحت انڈرگریجویٹ کے چھ سمسٹرز اور پوسٹ گریجویٹ کے چار سمسٹرز کے لیے بھی مفید نصاب تیار کیے گئے ہیں جو دوسرے مضامین کے طلبہ بہت دلچسپی کے ساتھ پڑھ رہے ہیں اور آج سنسکرت یقینی طور پر طلبہ کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے۔

اس پروگرام کی صدارت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگوجیز کے صدر پروفیسر وہاج الدین علوی نے کی۔

یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ سنسکرت شعبے کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ابھے کمار شینڈیلیہ اور شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جے پرکاش نارائن نے سبھی شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 10:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.