ETV Bharat / state

NGO to Hold Medical Camps یونائٹیڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن غریبوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں، یامین قریشی - یونائٹیڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن غریبوں کی مدد

یونائٹیڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ایسوسی ایشن کے ممبران نے کہا کہ دو اکتوبر کو مختلف عارضوں میں مبتلا مریضوں کی طبی جانچ کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ United welfare Association to Hold Medical Camp on October 2

1
1
author img

By

Published : Sep 26, 2022, 7:13 PM IST

نئی دہلی: یونائٹڈ ویلفیر ایسوسی ایشن کی جانب سے آر ڈبلیو اے آفس، ڈی بلاک ابوالفضل انکلیو میں پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پریس کانفرنس کے دوران صدر ایسوسی ایشن یامین قریشی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ’’سوسائٹی عوامی چندہ کے بجائے ممبران سے جمع کی گئی رقم سے کام کرے گی۔ ایسوسی ایشن غریب بچوں کی تعلیمی کفالت، ڈراپ آؤٹس کو روکنے اور داخلوں میں مدد کرنے کی کوشش کرے گی۔‘‘ United welfare Association to offer Health Services to poor and needy

انہوں نے مزید کہا کہ ’’مختلف امراض میں مبتلا افراد کو اسپتال میں داخلہ کرایا جائے گا جو اسپتال کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے، ان کی مالی مدد کی جائے گی۔ عام لوگوں کو بیدار کرنے اور صحت کو بہتر بنانے کے لئے ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے پہلا مفت میڈیکل کیمپ 2 اکتوبر کو آر ڈبلیو اے کے آفس ڈی بلاک ابوالفضل انکلیو میں منعقد کیا جائے گا جس میں آنکھ، دانت، خوراک، نفسیات اور عام بیماریوں کے ماہرین ڈاکٹر شامل ہوں گے۔

ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ ضرورت مندوں کو کیمپ میں مفت ادویات فراہم کی جائے گی۔ جبکہ کیمپس میں ڈاکٹر صاحبان صحت کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے صلاح و مشورہ بھی دیں گے۔ ابتدائی طور پر ایسوسی ایشن تعلیم اور ہیلتھ کیئر پر زور دے گی اور وقتاً فوقتاً سماجی کاموں میں حصہ لے گی۔‘‘

یامین قریشی نے آخر میں 2 اکتوبر کو لگائے جانے والے مفت میڈیکل کیمپ سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضرورت مندوں آگے آنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد خالد، نائب صدر سابق کمشنر سیلز ٹیکس ریس اعظم خان اور دوسرے عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کی شروعات ایسوسی ایشن کے سرپرست ڈاکٹر ادریس قریشی کے ابتدائی کلمات سے ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.