نئی دہلی۔ دہلی فسادات Delhi Riots کے دوسال مکمل ہوگئے ہیں لیکن آج بھی دہلی والوں کے دل میں اس فساد کا زخم کا تازہ ہے۔
اسی ضمن میں آج دہلی فساد میں شہید ہوئے افراد کے لیے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مقتولین کے لیے ایصال ثواب اور جیل میں بند بے قصور افراد کی جلد رہائی کی دعا کی گئی۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے اس موقع پر کہا کہ مجلس فساد میں مارے گئے ہر شخص کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہے۔ شہیدوں کی روحوں کے ایصال ثواب کے لیے مجلس نے فساد زدہ علاقے میں کئی مقامات پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا ہے۔ لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو ابھی تک متأثرین سے ملنے کا وقت نہیں ملا ہے وہ یوپی، پنجاب اور اتراکھنڈ اور گوا کی سیر کررہے ہیں۔
کلیم الحفیظ نے کیجریوال پر تنقید AIMIM leader Kaleem Hafeez criticizes Kejriwal کرتے ہوئے کہا کہجریوال عین فساد کے دوران فساد روکنے کے بجائے گاندھی جی کی سمادھی پر جاکر چپ بیٹھ گئے اور اپنے ساتھ سارے رکن اسمبلی کو بلا لئے تھے تاکہ فسادیوں کو آزادی کے ساتھ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے کا موقع مل جائے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ تعجب ہوتا ہے ایسے موقع پر کیجریوال کہتے ہیں کہ دہلی پولس ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے جب کہ مولانا سعد کی گرفتاری کے لیے دہلی پولس کو ہی حکم دیتے ہیں۔ دہلی حکومت آج بھی فسادیوں کی پشت پناہی کررہی ہے۔ فسادی کھلے عام گھوم رہے ہیں اور بے گناہ جیل کاٹ رہے ہیں۔
صدر مجلس نے کہا کہ زمین والے یہ نہ سوچیں کہ آسمان والا انھیں دیکھ نہیں رہا ہے جس دن وہ حساب لینے پر آئے گا تو کوئی نہیں بچ پائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ اوپر والے کا ٹرائل ایم سی ڈی الیکشن میں دیکھنے کو ضرور ملے گا۔