ETV Bharat / state

Gold Seized at Delhi Airport دہلی ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سونے کے ساتھ دو گرفتار

دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سونے کے ساتھ 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تلاشی کے دوران انکے قبضے سے 2076.38 گرام سونا برآمد ہوا۔ Gold Seized at IGI Airport

author img

By

Published : Mar 19, 2023, 10:03 AM IST

Gold Seized at Delhi Airport
Gold Seized at Delhi Airport

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی) پر کسٹم حکام نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا سونا ضبط کیا ہے۔ ایک اہلکار نے کہا، "اسپاٹ پروفائلنگ کی بنیاد پر ایئرپورٹ کسٹمز، آئی جی آئی ایئرپورٹ، ٹرمینل-3 کے حکام نے دو بھارتی مسافروں کے خلاف سونے کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا۔ سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال اور ملزمان کی ذاتی تلاشی کے نتیجے میں 2076.38 گرام سونے کی برآمدگی ہوئی۔ برآمد سونے کی مالیت ایک کروڑ ایک لاکھ 59 ہزار 934 روپے بتائی گئی۔ اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ برآمد شدہ سونا کسٹم ایکٹ کی دفعہ 110 کے تحت ضبط کیا گیا ہے اور ملزمان کو کسٹم ایکٹ کی دفعہ 104 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں مسافروں کو دہلی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے ملزم کو چودہ دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: US Dollar Seized at IGI Airport دہلی ائیرپورٹ پر پچپن لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر برآمد

واضح رہے کہ 18 مارچ کو دہلی ایئرپورٹ پر برازیل کے ایک مسافر کو 85 کوکین کیپسول کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ کسٹم حکام نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تقریباً 11.28 کروڑ روپے مالیت کے کوکین کے 85 کیپسول ضبط کیے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران برازیلی مسافر کے جسم کے اندر چھپایا گیا کچھ مواد ملا۔ اس کے بعد طبی عمل سے کل 85 کیپسول برآمد ہوئے۔ جب کیپسول کا تجربہ کیا گیا تو اس میں کوکین پایا گیا۔ اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 21، دفعہ 23 اور دفعہ 29 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.