ٹرمپ، دورہ بھارت کے دوران نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین جاری کشیدگی کو بھی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر دورہ کے دوران نریندر مودی سے سی اے اے، این آر سی اور مذہبی آزادی سے متعلق خدشات پر بات چیت کریں گے۔
میڈیا کی جانب سے این آر سی اور سی اے اے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سی اے اے کی منظوری اور این آر سی پر فکرمند ہیں اور اس سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ ڈونالڈ ٹرمپ خاص طور پر ’جمہوریت اور مذہبی آزادی‘ سے متعلق مسائل کو اٹھائیں گے کیونکہ یہ موضوع ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ دو روزہ دورہ پر بھارت آرہے ہیں۔ ٹرمپ کے 24 اور 25 فروری کو بھارت دورہ کے موقع پر ان کے ہمراہ بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیریڈ کشنر بھی ہوں گے۔