ETV Bharat / state

Job Fair in Jamia Hamdard: دہلی میں ’میگا روزگار میلہ‘ میں ایک ہزار نوجوانوں کو روزگار حاصل - فیئر بزنس ایمپلائمنٹ بیورو

قومی دارالحکومت دہلی میں فلاحی کاموں کے لیے مشہور تعلیمی ادارہ جامعہ ہمدرد میں روزگار میلہ کا Job Fair in Jamia Hamdard انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کی معروف کمپنیو ں نے شرکت کی اور نوجوانوں کو ان کی تعلیمی لیاقت کے مطابق موقع پر ہی انٹرویو لے کر آفر لیٹر فراہم کیا۔

thousands-of-young-people-get-jobs-in-mega-job-fair-at-jmaia-hamdard-university
جامعہ ہمدرد میں ’میگاروزگار میلہ‘ میں ایک ہزار نوجوانوں کوملی نوکری
author img

By

Published : Dec 23, 2021, 11:03 AM IST

Updated : Dec 23, 2021, 10:49 PM IST

دہلی کی معروف یونیورسٹی جامعہ ہمدرد میں میگا جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ یہ جاب فیئر بزنس ایمپلائمنٹ بیورو Business and Employment Bureau نے ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز AMP کے اشتراک سے 22 دسمبر 2021 کو منعقد کیا گیا۔

ویڈیو

میلہ کا افتتاح صبح 11:00بجے وائس چانسلرپروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم نے کیا۔ اس موقع پربزنس اینڈ ایمپلائمٹ بیورو کی ایگزیکٹیو سکریٹری شوکت مفتی، اسکول آف نرسنگ سائنسز اینڈ الائیڈ ہیلتھ کی ڈین پروفیسر (ڈاکٹر) منجو چھگانی، ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلزاین جی او کے سربراہ فاروق صدیق وغیرہ موجود تھے۔

جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر نے باہر سے آئی کمپنیوں کے ارکان سے ملاقات کی اور جامعہ ہمدرد آنے پر انہیں مبارک باد دی۔ انہوں نے امیدواروںکی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے اس طرح کے میلے کو آئندہ بھی انعقاد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
میلے میں جن کمپنیوں نے شرکت کی ان میں پے ٹی ایم ،بینکنگ،کال سینٹر،نرسنگ،ایم پاورشیڈو فیکس،گڈ ورکر،کالندی ہوسپٹل سمیت تقریباً30 کمپنیاں شامل رہیں۔
اس موقع پر ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن کے او ایس ڈی اور بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو Business and Employment Bureau کے سکریٹری شوکت مفتی نے کہا کہ میگا روزگار میلہ کامیاب رہا،اس میلے میں تقریباً 3000 سے زائد جاب کے خواہش مند طلبا وطالبات نے رجسٹریشن کرایا جس میں تقریباً ایک ہزار بچوں نے آن لائن رجسٹریشن کیا۔ جبکہ 2 ہزار طلبا وطالبات نے آف لائن رجسٹریشن کرایا،تقریباً ایک ہزار نوجوانوں کو نوکری ملی۔
اسکول آف نرسنگ سائنسز اینڈ الائیڈ ہیلتھ کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر منجو چھگانی نے کہا کہ حکیم عبدالحمید کے مشن پر چلتے ہوئے آج یونیورسٹی نے ان بے روزگار نوجوانوں کے لیے میلہ کا انعقاد کیا جس میں بلا تفریق ذات ونسل کے ہائی اسکول،بارہویں،گریجویٹ،پوسٹ گریجویٹ،نرسنگ اور پروفیشنل کوالیفائی کے علاوہ دیگر سورسز کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار ملا۔

جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے رابطہ عامہ افسر توحید عالم نے بتایا کہ اس روزگار میلے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ان تمام نوجوانوں کے لیے دروازے کھلے تھے۔ نوجوانوں کی رہنمائی کے لئے رضا کارانہ ٹیم موجود تھی اور ان نوجوانوں کی اسکریننگ کرکے انٹرویو کے لیے بھیجے گئے۔ یہ روزگار میلہ ان بے روزگار کے لیے سنہرا موقع تھا جو بالکل فریشر ہیں اور جن کی نوکری کووڈ-19 کے دوران جا چکی ہے۔

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز این جی او کے سربراہ فاروق صدیق نے کہا کہ بے روزگار نوجوانو ں کو دھیا ن میں رکھتے ہوئے معروف کمپنیوں کو یہاں بلایا ہے ان کی این جی او ملک بھر میں اسی طرح کے روزگار میلہانعقاد کراتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Job Fair in Jamia Hamdard: جامعہ ہمدرد میں 22 دسمبر کو روزگار میلہ

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل وہ ممبئی میں بھی روزگار میلہ لگا چکے ہیں اور پریشان حال بے روزگار نوجوانوں کو معروف کمپنیوں میں نوکری مل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بے روزگاری دور ہو اور سماج خوشحال رہے۔

واضح رہے کہ میگا جاب فیئر میں 3 ہزار سے زائد امیدواروں نے آن لائن اور آف لائن کے ذریعے رجسٹریشن کروائی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ تقریباً 1000 امیدواروں کا انتخاب یہاں آئی 30 کمپنیوں نے کیا، جنہوں نے جامعہ ہمدرد میں میگا جاب فیئر میں شرکت کی۔

Last Updated : Dec 23, 2021, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.