ETV Bharat / state

ہریانہ : ہریانہ وقف بورڈ کی تیسری میٹنگ - کئی اہم مدعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

ہریانہ وقف بورڈ کی تیسری میٹنگ بورڈ کےصدر دفتر انبالہ کینٹ میں منعقد کی گئی۔

ہریانہ : ہریانہ وقف بورڈ کی تیسری میٹنگ
ہریانہ : ہریانہ وقف بورڈ کی تیسری میٹنگ
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 10:10 PM IST

ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق میٹنگ کے صدر کے طور پر سابق رکن اسمبلی چودھری ذاکر حسین کو اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔ بورڈ کی میٹنگ میں کانگریس کے رہنما اور رکن اسمبلی مامن خان، خورشید راجاکا، بورڈ کے سی ای او محمد شائن اور ایڈمنسٹریٹر آفیسر امتیاز خضر بطور خاص موجود رہے۔

کئی گھنٹے چلی میٹنگ میں گروگرام میں واقع عیدگاہ مسجد کی تعمیر، ملازمین کی تنخواہیں، درگاہ کی تعمیر سمیت کئی اہم مدعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہریانہ : ہریانہ وقف بورڈ کی تیسری میٹنگ

غورطلب ہے کہ ہریانہ وقف بورڈ کا معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔عدالت نے بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کرنے پر روک لگائی ہوئی ہے۔عدالت میں مقدمہ کی پیروی کر رہے ایڈووکیٹ محمد ارشد نے بتایا کہ یہ میٹینگ بھی غیر قانونی منعقد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ میں بورڈ کے نئے ممبران کے انتخاب کو لیکر سماعت جاری ہے۔

چونکہ ابھی تک ہریانہ وقف بورڈ کا کوئی بھی چئیرمین منتخب نہیں ہو سکا ہے اسلئے میٹینگ میں صدر بنائے جانے کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے ۔کہا یہ جا رہا ہے کہ جو عام میٹنگز کے اندر صدرات کے عہدے سے سرفراز ہے، بورڈ کا چئیرمین بننے کا قیاس بھی انہیں کا ہے۔

خیر عدالت کے فیصلے کے بعد ہی یقینی طور سے کچھ کہا جا سکتا ہے ۔آئندہ سماعت 25 اگست ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.