ETV Bharat / state

دہلی فساد معاملے میں تیسری چارج شیٹ دائر - ای ٹی وی بھارت اردو

خصوصی سیل نے دائر کی چارج شیٹ، سیل دہلی فسادات کے پیچھے کی جانے والی سازش کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Delhi violence case
Delhi violence case
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 1:22 PM IST

دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے دہلی کے کارکارڈوموما عدالت میں دہلی میں تشدد سے متعلق مقدمات میں ایک تیسری ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔

تیسری ضمنی چارج شیٹ میں فرانسک شواہد اور دیگر تکنیکی جانچوں کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ خصوصی سیل دہلی فسادات کے پیچھے کی جانے والی سازش کی تحقیقات کر رہا ہے۔

سی سی ٹی وی توڑنے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے

چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ فسادات کی سازش کس طرح کی گئی۔ فسادیوں نے ایک سازش کے تحت فسادات کے دوران متعدد علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے توڑے۔ سی سی ٹی وی توڑنے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ابھی تک 18 افراد پر دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے ان فسادات میں سازش کے معاملے میں الزام لگایا ہے۔ ان 18 ملزمان میں سے ایک صفورا زرگر کے علاوہ تمام ملزمان جیل میں ہیں۔ صفورا زرگر کو انسانی بنیادوں پر ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی۔

ملزم کون ہیں؟

صفورا زرگر کے علاوہ یو اے پی اے کے تحت جو ملزم جیل میں بند ہیں، ان میں طاہر حسین، عمر خالد، خالد سیفی، عشرت جہاں، میران حیدر، گلیشا، شفا الرحمن، آصف اقبال، شاداب احمد، تسلیم احمد، سلیم ملک، محمد سلیم خان، اطہر خان، شرجیل امام، فیضان خان، نتاشا نارووال اور دیوانگن کلیتا کا نام شامل ہے۔ ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.