ETV Bharat / state

'مودی حکومت کسان مخالف ہے' - The Modi government is anti-farmer

عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان، راگھو چڈھا نے کہا کہ' مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت نے پچھلے پانچ سالوں میں دہلی کے کسی ایک کسان سے 'ایم ایس پی' پر فصل کی پیداوار نہیں خریدی، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ کسان مخالف ہے۔

The Modi government is anti-farmer
مودی حکومت کسان مخالف ہے
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 10:44 PM IST

عآپ کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ ایف سی آئی (فوڈ کارپوریشن آف انڈیا) نے سنہ 2015 کے بعد سے دہلی کے بازاروں سے ایک روپے کی خریداری نہیں کی ہے۔ ہمارے عہدیداروں، منڈیوں کے صدور، اور ہمارے وزراء نے مرکز کو مستقل خط لکھے ہیں اور یہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ 'ایم ایس پی' پر کاشتکاروں سے فصلوں کی پیداوار کی خریداری کرے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں میں کسی بھی ادارہ نے ہمارے کسانوں کی مدد نہیں کی ہے، جس کی وجہ سے کاشتکار کو اپنی پیداوار کو کم قیمت پر بیچنا پڑا ہے۔ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بے حسی اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے دہلی کے کسان نجی تاجروں کے رحم و کرم پر منحصر ہیں۔

مزید پڑھیں:

دہلی میں کورونا ریکوری کی شرح 91 فیصد کے قریب

انہوں نے کہا کہ' وزیر اعظم نے کچھ ہفتوں قبل ملک کے کسانوں سے کہا تھا کہ اصلاحاتی بل کسانوں اور منڈیوں کے خلاف نہیں ہے، کاشتکاروں کو کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) کا فائدہ ملتا رہے گا اور منڈیاں اپنا کام جاری رکھیں گی، لیکن دہلی کے کسان 'ایم ایس پی' کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ دہلی کا غریب کسان جو دن رات محنت کرتے ہیں، تاکہ اناج ہماری پلیٹ تک پہنچ جائے، اس کے ساتھ دھوکہ دے رہا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.