نائيڈو نے ای ٹی گورنمنٹ پورٹل کا افتتاح کرنے کے بعد ٹائمز گروپ کی طرف سے منعقدہ ڈیجیٹل كانكلیو کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ٹیکنالوجی سے تبدیلی آتی ہے اور اس سے بدعنوانی پر لگام لگا کر انتظامیہ میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ صحت، زمین، رجسٹریشن، ٹیکس جمع کرنے اور شہری اسکیموں جیسی شہری خدمات کو ہموار بنانے میں اس کا اہم کردار رہا ہے۔
انہوں نے میكینزي گلوبل انسٹی ٹیوٹ کے حالیہ مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج انڈونیشیا کے بعد بھارت ہی دنیا کی دوسری سب سے تیزی سے ڈیجیٹل ہوتی ہوئی معیشت ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے تعلیمی اداروں، صنعتی دنیا، غیر سرکاری اداروں، مرکز اور ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو ضروری تربیت دیں اور ان کی توانائی اور صلاحیت کو ملک کو اگلی اقتصادی سپر پاور بنانے کی سمت میں استعمال کریں۔