ETV Bharat / state

Kalindikunj Gang Rape Case سواتی مالیوال نے پولیس کو سمن بھیجا - دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال

سواتی مالیوال نے آج غیر ملکی خاتون کی اجتماعی عصمت دری معاملے میں جنوبی مشرقی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو سمن بھیجا، ساتھ ہی ملزم کی گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی اطلاعات طلب کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 10:50 PM IST

نئی دہلی: دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں پولیس کو سمن بھیجا ہے۔سواتی مالیوال نے آج اس معاملے میں جنوبی مشرقی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو سمن بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ یہاں کالندی کنج علاقے میں میانمار کی ایک خاتون کو چار لوگوں نے اغوا کر کے اجتماعی عصمت دری کی۔ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ انہوں نے پولیس افسر سے معاملے میں ایف آئی آر کی کاپی کے ساتھ ملزم کی گرفتاری کے بارے میں معلومات مانگی ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم کی گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں گرفتاری کے حوالے سے پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی اطلاعات طلب کی گئیں۔ کمیشن کی چیئرپرسن نے پولیس سے 3 مارچ تک اطلاعات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی کے کالندی کنج علاقے میں ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں خاتون کو پہلے ایک آٹو ڈرائیور نے اغوا کیا، پھر مبینہ طور پر چار افراد نے اسے بے ہوش کر کے اجتماعی عصمت دری کی۔ دہلی پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نے پولیس کو شکایت دی ہے، اس کے بیان کی بنیاد پر نامعلوم افراد کے خلاف گینگ ریپ اور اغوا سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ دہلی کے وکاسپوری علاقے میں اپنے شوہر اور ڈیڑھ سال کی بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں۔ متاثرہ خاتون رجسٹرڈ پناہ گزین ہے۔ وہ دہلی میں ایک ڈاکٹر کے پاس اپنے علاج کے لیے آئی تھی۔ وہاں سے فارغ ہونے کے بعد جب وہ کالندی کنج پہنچی تو آٹو ڈرائیور نے اسے کچھ سونگھا کر بے ہوش کردیا۔ اس کے بعد چار لوگوں نے خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔

یہ بھی پڑھیں: Swati Maliwal Dragged By Car سواتی مالیوال کے ساتھ لیفٹیننٹ کے بیٹے نے چھیڑ چھاڑ کی، کار سے 15 میٹر تک گھسیٹا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.