ETV Bharat / state

نوئیڈا میں ڈی ایس ایس ایس بی امتحان دینے آئے طلبا کا ہنگامہ

نوئیڈا کے سیکٹر 62 کے آئی آن ڈیجیٹل زون امتحان سنٹر میں اتوار کی صبح دہلی پولیس سب آرڈنینٹ سلیکشن بورڈ (ڈی ایس ایس ایس بی) امتحان کے لیے پہنچنے والے امیدواروں نے اس وقت ہنگامہ کھڑا کردیا جب انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

author img

By

Published : Feb 23, 2020, 5:31 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:43 AM IST

نوئیڈا میں ڈی ایس ایس ایس بی امتحان دینے آئے طلبا کا ہنگامہ
نوئیڈا میں ڈی ایس ایس ایس بی امتحان دینے آئے طلبا کا ہنگامہ

یہ امر قابل ذکر ہے کہ امتحانی مرکز میں داخلے کے لیے آٹھ بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا، جس کی معلومات امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ میں بھی دی گئی تھی۔

وقت کے مطابق امتحانی مرکز کا مرکزی داخلی دروازہ آٹھ بجے بند کر دیا گیا جس سے متعدد امتحان دینے والوں کی بڑی تعداد اندر داخل نہیں ہوسکی جس کے باعث وہ مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ آرائی کرنے لگے۔

اس دوران موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی اور امتحان دینے والوں کو بغیر امتحان دیے ہی واپس بھیج دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میٹرو ریل اتوار کو تاخیر سے چلتی ہے جس کی وجہ سے انہیں مرکز تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی، پانچ منٹ کی تاخیر کے بعد بھی انہیں داخلہ نہیں مل سکا جو سراسر نا انصافی اور آمرانہ فیصلہ ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:43 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.