ETV Bharat / state

Ministry of Minority Affairs ریاستوں کو وزارت اقلیتی امور سے اب نہیں ملے گا بجٹ

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 5:14 PM IST

ریاستوں کو اب وزارت اقلیتی امور سے بجٹ نہیں ملے گا۔ یہ جانکاری وزارت اقلیتی امور کے معتبر ذرائع سے ملی ہے۔

Ministry of Minority Affairs
Ministry of Minority Affairs

نئی دہلی: وزارت اقلیتی امور ریاستوں کو دیے گئے بجٹ کو خرچ نہ کرنے سے سخت نالاں ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک ریاستی حکومتیں اس بجٹ کو خرچ نہیں کر لیتی اور اس کے دستاویزات انہیں نہیں دے دیتی تب تک انہیں مزید بجٹ فراہم نہیں کیا جائے گا۔ وزارت اقلیتی امور کے معتبر ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ملک کی تمام ریاستوں کو وزات اقلیتی امور کی جانب سے چار ہزار پانچ سو کروڑ روپے دیے گئے جن کے کے اخراجات کی تفصیل اب تک سامنے نہیں آئی ہے اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ان چار ہزار پانچ سو کروڑ روپے خرچ نہیں کیے گئے۔

یہ تمام پیسہ وزارت اقلیتی امور نے پردھان منتری جن وکاس کاریکرم کے تحت خرچ کرنے کے لیے تمام ریاستوں کو دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق آندھرا پردیش میں 26 ہزار 480 لاکھ کا بجٹ خرچ نہیں ہوا، بہار سرکار نے 43 ہزار 790 لاکھ کا بجٹ خرچ نہیں کیا، جھارکھنڈ سرکار کا 13 ہزار 693 لاکھ کا بجٹ باقی ہے۔ وہیں مغربی بنگال حکومت نے 34 ہزار 703 لاکھ روپے کا بجٹ بغیر خرچ کیے پڑا ہوا ہے۔

وہیں سال 2008 سے سال 2019 کے درمیان 58 ہزار 465 پروجیکٹس ایسے ہیں جو یا تو شروع ہی نہیں ہوئے یا پھر انہیں ختم کر دیا گیا جب کہ اس کے لیے پیسہ منظور کر لیا گیا اور کاغذوں میں وہ اب بھی موجود ہیں لیکن دیکھیں زمین پر ایسے یونٹ ہے ہی نہیں۔ اطلاعات کے مطابق یو پی اے کے دور میں وزارت اقلیتی امور کے ذریعے 4430 کو روپے انفراسٹرکچر پر خرچ کرنے کے لیے دیے گئے۔ وہیں این ڈی اے گورنمنٹ کے دوران 9 ہزار 605 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ یہ تمام اطلاعات وزارت اقلیتی امور کے معتبر ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.