ETV Bharat / state

Congress on Vice President اسپیکر امپائر اور ریفری ہوتے ہیں، حکمراں پارٹی کے چیئر لیڈر نہیں، کانگریس

نائب صدر جمہوریہ کی جانب سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر تنقید کیے جانے پر کانگریس پارٹی نے جگدیپ دھنکھر کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں بی جے پی کا چیئر لیڈر قرار دیا۔ Jairam Ramesh Slams Jagdeep Dhankhar

اسپیکر امپائر اور ریفری ہوتے ہیں، حکمراں پارٹی کے چیئر لیڈر نہیں ہوسکتے، کانگریس

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 7:58 AM IST

Updated : Mar 10, 2023, 9:06 AM IST

نئی دہلی: راہل گاندھی پر کیے جا رہے تنقید کو لے کر کانگریس نے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'راجیہ سبھا کے چیئرمین سب کے لیے 'امپائر اور ریفری' ہوتے ہیں، لیکن وہ حکمراں پارٹی کے 'چیئر لیڈر' نہیں ہو سکتے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ جگدیپ دھنکھڑ کے تبصرے مایوس کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی عہدے پر فائز شخص کو کسی بھی پارٹی کی طرف جھکاؤ سے آزاد ہونا چاہیے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے دھنکھر نے کہا تھا کہ 'غیر ملکی سرزمین سے یہ کہنا جھوٹا پروپیگنڈہ اور ملک کی توہین ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں مائک بند کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بھارت کے پاس 'جی 20' کی صدارت کا قابل فخر لمحہ ہے۔ ایسے وقت میں ایک رکن پارلیمان کے ذریعہ بھارتی جمہوریت اور آئینی اکائیوں کی شبیہ کو داغدار کرنا قبول نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Slams BJP بی جے پی راہل گاندھی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کررہی ہے، کانگریس

نائب صدر نے یہ باتیں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کرن سنگھ کی کتاب کے اجراء کے موقع پر بات کرتے ہوئے کی۔ کانگریس لیڈر رمیش نے جمعرات کی رات جاری کردہ ایک بیان میں کہا، 'کچھ عہدے ایسے ہیں جہاں ہمیں اپنے تعصب، پارٹی کی طرف جھکاؤ سے آزاد ہونا ہے۔ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کا عہدہ بھی اس میں شامل ہے۔ رمیش کے مطابق راہل گاندھی کے بارے میں نائب صدر کا بیان حیران کن ہے اور انہوں نے حکومت کا دفاع کیا ہے جو مایوس کن ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا، 'راہل گاندھی نے بیرون ملک میں کوئی ایسی بات نہیں کہی جو انہوں نے یہاں کئی بار نہ کہی ہو۔ وہ ان دوسرے لوگوں کی طرح نہیں ہے جو جہاں بیٹھتے ہیں اس کے مطابق اپنا رُخ بدل لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کا بیان حقائق اور زمینی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔ رمیش نے کہا کہ پچھلے دو ہفتوں میں 12 ممبران پارلیمنٹ کو استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس بھیجے گئے کیونکہ انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر اپنی آواز دبائے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

Last Updated : Mar 10, 2023, 9:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.