حکمران وائی ایس آرکانگریس کے ارکان اسمبلی نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ چندرابابوکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
چندرابابونے یہ نامناسب ریمارکس اس وقت کئے جب وزیر فائنانس نے ایوان میں تجویز پیش کی کہ انگریزی میڈیم کواسکولس میں متعارف کرنے کے مسئلہ پرکل مباحث کئے جائیں کیونکہ آج ایوان میں کئی زیرالتوابلز پیش کئے جانے ہیں۔
اس پر ہوئے گرماگرم مباحث کے موقع پرچندرابابو نے یہ ریمارکس کئے تھے۔بعد ازاں اسپیکر نے چندرابابو کے ریمارکس پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چندرابابو کو معاف کردیا ہے۔وہ ایوان میں اس طرح کے نازیبا ریمارکس کا اعادہ نہ کریں