ETV Bharat / state

ڈی یو انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف طلبہ کی ناراضگی

طلبہ کا کہنا ہے کہ ڈی یو انتظامیہ کے اس فیصلے کا مقصد ایس او ایل کے طلباء کو جان بوجھ کر ناکام بنانا ہے۔

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 8:00 PM IST

noida
DU administration's decision_

ایس او ایل( اسکول آف اوپن لرننگ )کے طلباء اور طالبات نے دسمبر میں دہلی یونیورسٹی کی جانب سے سمسٹر امتحانات منعقد کرنے اور امتحان کے نتائج کا اعلان نہ کرنے کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

طلباء نے اپنے مطالبات منوانے کے لئےنوبکس، نو اکزامس ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک آن لائن مہم بھی چلائی۔

طالب علموں نے کہا 'ایس او ایل نے پہلے اور دوسرے سال کے طلبہ کے اسائنمنٹ(اے بی ای) اور تیسرے سال کے طلباء کا اوپن بک ایگزام (او بی ای) کے ذریعے جولائی کے مہینے میں ہی امتحان لیا جا چکا ہے۔ لیکن تقریباً 4 ماہ گزر جانے کے بعد نیز ایس او ایل طلبہ کے نتیجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے'۔

طلبہ کا کہنا ہے 'دوسری طرف دہلی یونیورسٹی نے 26 اکتوبر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس او ایل کے طلبہ کا امتحان 12 دسمبر سے کرانے کا اعلان کیا ہے۔ امتحان میں ابھی ایک مہینہ باقی ہے لیکن یہ شرمناک بات ہے کہ ایس او ایل نے ابھی تک طلباء کو دوسرے اور تیسرے سیشن کے لئے کتابیں نہیں دی ہیں اور نہ ہی کلاسز کا انعقاد کیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
بلبھ گڑھ نکیتا قتل کیس: مہاپنچایت کے بعد پرتشدد احتجاج

طلبہ نے کہا 'ایسے حالات میں مطالعاتی مواد اور کلاسوں کے مطالعے کے بغیر ایس او ایل کے طلباء کے تعلیمی کیریئر کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔ ڈی یو انتظامیہ کے اس فیصلے کا مقصد ایس او ایل کے طلباء کو جان بوجھ کر ناکام بنانا ہے، یہ بات واضح ہے کہ انتظامیہ کو مزدور اور محنت کش طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.