ETV Bharat / state

بکرا منڈی کھلنے سے گوشت تاجروں کو راحت - بکرا اور بھینس کی منڈی

گوشت کے کاروبار سے وابستہ افراد نے ریاستی حکومت کے ساتھ۔ ساتھ مرکزی حکومت تک اپنی بات رکھی، جس کے بعد گذشتہ روز ہی منڈی کو کچھ شرائط کے ساتھ کھولا گیا۔

slaughterhouse open
مقیم قریشی
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 5:25 PM IST

دارالحکومت دہلی میں جنتا کرفیو کے بعد سے ہی مذبح خانہ کو بند کر دیا گیا تھا، لیکن جب مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کو ان لاک کرنا شروع کیا، تو تمام منڈیوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی لیکن بکرا اور بھینس کی منڈی تب بھی بند رہی۔

دیکھیں ویڈیو

تاہم گوشت کے کاروبار سے وابستہ افراد نے ریاستی حکومت کے ساتھ۔ ساتھ مرکزی حکومت تک اپنی بات رکھی، جس کے بعد گذشتہ روز ہی منڈی کو کچھ شرائط کے ساتھ کھولا گیا۔

اس دوران حکومتی سطح پر وزراء سے خط و کتابت کے ذریعہ رابطہ برقرار رکھنے والے مقیم قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ گذشتہ دنوں انہوں نے کس طرح سے اپنی خدمات انجام دی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی مرکز اور ریاستی حکومتوں کے وزرا اور اعلیٰ حکام کو خط لکھ کر مذبح خانہ کو کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔

گزشتہ دنوں مذکورہ افسران کو ایک میمورنڈم دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے مذبح خانہ بند ہیں، جس کے سبب گوشت تاجروں کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔

تاہم گزشتہ دنوں کے درپیش مسائل کے ازالے کے لیے حکومتی سطح پر کوئی بھی مثبت اقدام نہیں اٹھایا تھا، جس کی وجہ سے ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ انتباہ بھی کیا گیا تھا کہ اگر ہماری بات نہیں سنی گئی تو ہم ایم سی ڈی کے باہر اکٹھا ہوکر اس کا گھیراؤ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.