وزیر اعظم مودی نے ٹی شنمگرتنم کا خیر مقدم کیا اور انہیں نئے برس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے شنمگرتنم کے ذریعہ سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ کو بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بات چیت کے دوران دونوں نے بھارت-سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقتصادی تعاون، بنیادی ڈھانچہ شعبہ، کوشل وکاس، بھارت-سنگاپور معاشی تعاون کے معاہدے اور ڈجیٹل معیشت جیسے باہم اہمیت کے معاملات پر بات چیت کی۔ شنمگرتنم نے ملک کے سماجی تبادلوں اور ڈجیٹل معیشت کو فروغ دینے میں مودی کی قیادت کی تعریف کی۔
وزیر اعظم مودی نے بنیادی ڈھانچہ شعبہ، سیاحت، ڈجیٹل ادائیگی کے نظام، جدت اور گڈ گورننس کے شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر مزید زور دیا۔