ETV Bharat / state

Guinness World Records شیو نارائن جیویلرز نے آٹھ گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کرکے تاریخ رقم کی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

شیو نارائن جیولرز نے نوئیڈا شہر کا نام روشن کیا ہے۔ یہاں شیو نارائن جیولرز نے آٹھ گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔

Guinness World Records in Noida
Guinness World Records in Noida
author img

By

Published : Jun 3, 2023, 3:37 PM IST

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے شیو نارائن جیولرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 8 گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کرکے نہ صرف نوئیڈا کا نام روشن کیا بلکہ ہندوستان کے نامور جیویلر کے طور پر اپنی ساکھ کو برقرار رکھتے ہوئے ایک غیر معمولی کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس اہم موقع کی مناسبت سے اور شیو نارائن کی عظیم وراثت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک شاندار اعزازی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب میں بالی ووڈ کی فیشن آئیکون دیشا پٹانی سمیت کئی معززین اور مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

شام کی ایک اور خاص بات ایکسپیریئنشل زون تھی، جس نے ریکارڈ توڑ زیورات کی نمائش کرتے ہوئے ایک حیرت انگیز تجربہ پیش کیا۔ شیو نارائن جیولرز کے چار شاہکار جنہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کا خطاب حاصل کیا ہے وہ ہیں گنیشا لاکٹ، رام دربار لاکٹ، ست لدا نیکلس اور میگنیفائنگ گلاس۔ واضح رہے کہ شیو نارائن جیولرز پرائیویٹ لمیٹڈ ایک مشہور ونٹیج اور شاہی جیویلری برانڈ ہے جو زمرد کے زیورات میں مہارت رکھتا ہے۔ کمپنی کی شروعات حیدرآباد کے ساتویں نظام میر عثمان علی خان کے سب سے اہم جوہری سیٹھ شیو نارائن نے کی تھی۔ تب سے، برانڈ نے بہت سے شاہکار تخلیق کیے ہیں۔ آج کمپنی کے موجودہ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کمل کشور اگروال اور تشار اگروال ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.