ETV Bharat / state

'کہیں بھی اذان پر پابندی نہیں' - سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل

رمضان کی آمد سے قبل دہلی کے پریم نگر علاقے میں گزشتہ شام دو پولیس اہلکار مسجد کے دروازے پر کھڑے ہوکر لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت کا حوالہ دیتے ہوئے مسجد میں اذان دینے پر پابندی کا حکم سناتے نظر آئے تھے۔

'کہیں بھی اذان پر پابندی نہیں'
'کہیں بھی اذان پر پابندی نہیں'
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 4:55 PM IST

آج شاہجہانی جامع مسجد کے امام احمد بخاری نے نماز جمعہ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ دہلی کی کسی بھی مسجد میں اذان پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اطلاعات ملی تھی کہ پریم نگر میں دو پولیس اہلکاروں نے ایک مسجد میں اذان دینے پر لیفٹیننٹ گورنر کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب اذان پر پابندی عائد کی گئی ہے اس لیے اذان نہ دی جائے۔

ٹوئٹ دہلی پولیس
ٹوئٹ دہلی پولیس

امام احمد بخاری نے بتایا کہ میں نے اس سے متعلق بات کی تو معلوم ہوا کہ ایسا کوئی بھی حکم جاری نہیں کیا گیا اس لیے گھبرائیں نہیں۔

'کہیں بھی اذان پر پابندی نہیں'

قابل ذکر ہے کہ ماہ صیام کی آمد سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلم حلقوں میں بے چینی دیکھنے کو ملی تھی۔

تاہم اب یہ صاف ہو گیا ہے کہ نہ تو دہلی پولیس کی جانب سے اور نہ ہی لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی جانب سے ایسا کوئی بھی حکم نہیں دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.