ETV Bharat / state

Shah Rukh Pathan Bail Rejected شاہ رُخ پٹھان کی درخواست ضمانت مسترد

دہلی کی کرکرڈوما کورٹ نے شاہ رُخ پٹھان کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا ہے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پٹھان کو جیل کے قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا ہے۔

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 4:03 PM IST

Shah Rukh Pathan Bail Rejected
Shah Rukh Pathan Bail Rejected

نئی دہلی: ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کی عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پایا کہ پٹھان نے جیل کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کے طرز عمل اور ضمانت کے لیے دی گئی بنیادوں کو غیر معقول سمجھتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ دہلی کے کرکرڈوما عدالت نے شاہ رخ پٹھان کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے شاہ رخ پٹھان پر شمال مشرقی دہلی فسادات میں ایک ہیڈ کانسٹیبل پر پستول تاننے کا الزام ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کی عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پایا کہ پٹھان نے جیل کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کے طرز عمل اور ضمانت کے لیے دی گئی بنیادوں کو غیر معقول سمجھتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

چارج شیٹ کے مطابق 24 فروری 2020 کو جعفرآباد میٹرو اسٹیشن اور موج پور چوک کے درمیان 66 فٹ روڈ پر ہندو مسلم کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد وہاں پتھراؤ شروع ہوگیا۔ اس دوران کچھ لوگوں نے دکانوں اور درگاہوں اور مساجد کو بھی نظر آتش کیا۔ اسی معاملے میں شاہ رخ پٹھان نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس میں جیل مین ملنے والی دھمکی اور مقدمے کی سماعت میں تاخیر کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ پٹھان نے جیل کے ایک اہلکار پر اس کے ساتھ مار پیٹ کا بھی الزام لگایا تھا۔

درخواست کی سماعت کے دوران جب سی سی ٹی وی فوٹیج چلائی گئی تو عدالت نے پایا کہ پٹھان نے جیل کے قوانین کی خلاف ورزی کی، جس پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے اسے طلب کیا تھا۔ اپنے سیل سے نکلتے وقت اس نے باہر کھڑے جیل کے ایک اور اہلکار کی طرف جارحانہ اشارہ کیا جس پر افسر نے اسے تھپڑ مار دیا۔ عدالت نے کہا کہ افسر کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.