قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا انفیکشن کے معاملات چار لاکھ کو عبور کرچکے ہیں۔ پچھلے روز ہی ریکارڈ 6725 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بارے میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کی یہ تیسری لہر ہے۔ تاہم ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم جارحانہ طور پر کانٹک ٹرینگ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
کورونا سے متعلق معاملات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ستیندر جین نے کہا کہ پچھلے 15 دنوں میں ہم نے اپنی حکمت عملی پر توجہ دی ہے اور اس کے تحت رابطوں کا سراغ لگا رہے ہیں۔ جب کوئی شخص مثبت آتا ہے تو اسکے رابطے میں تمام لوگوں کا تسٹ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ دہلی میں کورونا بیڈز کی حالت کے بارے میں ستیندر جین نے کہا کہ 9025 بستر خالی ہیں۔
تاہم کچھ اسپتالز سے بستروں کی کمی کی اطلاعات آرہی ہیں۔ ستیندر جین سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ نجی اسپتالز میں جارہے ہیں ، جو دہلی کے باہر سے آتے ہیں ، وہ براہ راست نجی اسپتالز میں جاتے ہیں ، لہذا کچھ نجی اسپتالز میں بستر کی کمی ہے۔
وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ پہلے دہلی میں کورونا گنجان آباد علاقوں میں پھیلا ہوا تھا، لیکن اب یہ درمیانے طبقے اور اعلی متوسط طبقے میں زیادہ ہے۔