نئی دہلی: شاہین باغ سے متصل جسولا وہار میں مجرمانہ واردات کو روکنے کے لیے آر ڈبلیو اے کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی RWA Meeting on Crime Prevention جس میں جنتا فلیٹ کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور جنتا فلیٹ میں ہورہی پریشانیوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
شاہین باغ سے متصل جنتا فلیٹ میں جرائم کی واردات سے لوگ پریشان ہیں جس کو دیکھتے ہوئے آر ڈبلیو اے جنتا فلیٹ جسولہ وہار نے علا قے کے معزز شخصیات کےساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں جرائم کی روک تھام کے لیے ہر ممکنہ کوشش کرنے کے ساتھ ہی پاکٹ کے اندر داخل ہونے والی گاڑیوں پر شناخت کے لیے اسٹیکر لگانے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر آر ڈبلیو ا ے کے صدر یامین سیفی نے تمام آر ڈبلیو کے ارکان کو سرگرم ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ پاکٹ کے اندر داخل ہونے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں پر پینی نظر رکھیں تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے۔ آخر میں یامین سیفی نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔