دونوں جاپانی رہنما بھارت کے دفاع اور وزیر خارجہ کے ساتھ ٹو پلس ٹو بات چیت کے لئے یہاں موجودآئے ہوئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے بیان میں یہاں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے دونوں وزراء کا خیرمقدم کیا اوراس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں فریقین ان کے اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے مابین طے رضامندی پر عمل کرتے ہوئے ٹو پلس ٹو بات چیت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک ، سلامتی اور دفاعی شعبوں میں باہمی تعاون کو تقویت ملے گی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ میں ہندوستان کی قیادت کر رہے ہیں۔
ہندوستان - جاپان تعلقات کی ہمہ جہتی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے عوام ، خطے اور دنیا کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اعلی سطح کے اجلاسوں کا باقاعدہ انعقاد ان کے مضبوط تعلقات کی گواہی ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ وہ اور وزیر اعظم آبے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ شنزو کو اگلے ماہ یہاں ہونے والے ہندوستان جاپان کے سالانہ سربراہ اجلاس میں خوش آمدید کہنے کے لئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہند بحر الکاہل کے خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے سلسلے میں جاپان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات اہم ہیں اور ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے مرکز ہیں۔