ضلع مجسٹریٹ گوتم بودھ نگر بی این سنگھ کی ہدایت پر فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے گریٹر نوئیڈا میں فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ کوئلےسے چلنے والے تندورں کو چیک کیا گیا ۔
چیکنگ کے دوران راجا ریستوراں میں تندور جلتا ہوا پایا گیا تو پانی ڈال کر اسے بند کردیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی دیگر غذائی اداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اگلے احکامات تک ایسے ایندھن کا استعمال نہ کریں جو زیادہ دھواں کرتے ہیں۔
ضلع میں چلنے والے ریستوراں کے معائنہ میں ایسے ایندھن کے استعمال کے خلاف وارننگ دی جائے گی۔ یہ معلومات ضلعی نامزد افسر سنجے شرما نے فراہم کی ہیں۔