ETV Bharat / state

ریل روکو تحریک پرامن ہوگی: راکیش ٹکیت

وزارت ریلوے نے 12 بجے سے چار بجے تک ریل کی آمد و رفت کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے

rakesh tikait
rakesh tikait
author img

By

Published : Feb 18, 2021, 12:29 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متحدہ کسانوں کی تنظیم نے آج ریل روکنے کی اپیل کی ہے۔ اس درمیان کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ یہ تحریک دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی اور شام 4 بجے تک چلے گی۔ نیز تحریک کے خاکہ کے متعلق انہوں نے کہا کہ تحریک پرامن ہوگی۔

ریل روکو تحریک پرامن ہوگی: راکیش ٹکیت

انہوں نے کہا کہ ہم پھنسے ہوئے لوگوں کو پانی، دودھ، لسی اور پھل فراہم کریں گے۔ ہم انہیں اپنی پریشانیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔ اسی کے ساتھ ہی اترپردیش حکومت نے تمام ایجنسیوں کو اس تحریک کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ وزارت ریلوے نے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) اور گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کی 'ریل روکنے' کی مہم آج

سینئر عہدیدار ریلوے اسٹیشنوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان جگہوں کی نشاندہی کر رہے ہیں جہاں سے کسی حد تک خلل پیدا ہونے کا امکان ہے۔ تاہم کسان رہنماؤں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے ٹرینوں کو روکنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.