ETV Bharat / state

دہلی میں بارش، لوگوں کو گرمی سے راحت - rain in delhi

قومی دارالحکومت دہلی میں آج دوسرے دن شام کے وقت ہوئی بارش سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی اور درجہ حرارت میں بھی کمی درج کی گئی۔

دہلی میں بارش
دہلی میں بارش
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 10:55 PM IST

دہلی میں سنیچر کو مسلسل دسرے دن شام کے وقت تیز ہواؤں کےساتھ رم جھم بارش ہوئی۔ جس سے موسم کافی خوشگوار ہوگیا۔ بارش ہونے سے تپتی گرمی سے لوگوں کو راحت ملی۔ درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ میں گزشتہ کئی دنوں سے لوگوں کو سخت گرمی اور لو کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور درجہ حرارت 40 ڈگری سیسلیس کے آس پاس برقرار تھا لیکن دو دنوں سے شام کو ہورہی بارش سے لوگوں کو راحت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی میں سنیچر کی صبح درجہ حرارت 24.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو اس موسم میں معمول سے 4 ڈگری کم ہے۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 74 فیصد تھی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 19 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.