ETV Bharat / state

نوئیڈا میں پولیس اہلکار کو کوارنٹین کیا گیا

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 10:45 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر نوئیڈا کے سیکٹر-20 میں چار پولیس اہلکاروں کو کوارنٹین کیے جانے کی خبر ہے۔

شہر نوئیڈا کے سیکٹر-20 تھانے کے کم سے کم چار پولیس اہلکاروں کو قرنطین کردیا گیا ہے

قومی دارالحکومت دہلی متصل صنعتی شہر نوئیڈا کے سیکٹر-20 تھانے کے کم سے کم چار پولیس اہلکاروں کو قرنطین کردیا گیا ہے۔

دراصل بتایا جارہا ہے کہ یہ تمام اس مجرم کے ساتھ رابطے میں آئے تھے جسے بدھ کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور وہ کورونا سے متاثرتھا۔

نوئیڈا میں پولیس اہلکار کو کوارنٹین کیا گیا

واضح رہے کہ اس کے گرفتگار کیے جانے کے بعد پورے تھانہ کو اسی روز سینٹائز کردیا گیا ہے، اور ہر احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گوتم بدھ نگر میں اب تک 50 سے زیادہ پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، اس میں سے 30 علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے ہیں، جبکہ ایک پولیس والے کی کورونا سے موت بھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزم کو 25 جون کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا، تاہم اس کا دو جولائی سے کورونا کے علاج چل رہا تھا، جہاں سے وہ فرار ہوگیا۔

اس کے بعد سات جولائی کو اسے دوبارہ گرفتار کیا گیا اور علاج کے لیے گریٹر نوئیڈا بھیج دیا گیا، لیکن وہ اس بار پھر وہاں سے فرار ہوگیا۔

بدھ کی رات پولیس کو سیکٹر چھ میں واقع ایک فیکٹری کے گارڈ کا فون آیا کہ یہاں چوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جس کے فوراً بعد پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچی اور چور کو پکڑلیا، تاہم پولیس اہلکار کو معلوم نہیں تھا کہ چور کورونا انفیکشن میں مبتلا تھا۔

جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ وہی مجرم ہے جس کا کووڈ۔19 کا علاج چل رہا ہے، تو ان پولیس اہلکاروں کو کوارنٹین کیے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.