ETV Bharat / state

دہلی میں رات کے کرفیو کے اعلان پر عوام کا ملاجلا ردعمل - دہلی میں رات کے کرفیو کے اعلان پر عوام کا ملاجلا ردعمل

دہلی میں کرفیو کے نفاذ کے اعلان کے بعد لوگوں کا ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگوں نے جہاں کرفیو کے نفاذ اور حکومت کے قدم کو صحیح ٹھہرایا ہے۔ وہیں کچھ لوگوں نے کیجریوال حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

دہلی میں رات کے کرفیو کے اعلان پر عوام کا ملاجلا ردعمل

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 10:52 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں بڑھتے کورونا کیسز کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے رات میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کرفیو رات کے 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ ایک جانب جہاں لاک ڈاؤن کے بعد زندگی پٹری پر پوری طرح سے بحال بھی نہیں ہوسکی تھی کہ اب ایک بار پھر کورونا کی وجہ سے دہلی میں 31 اپریل تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔

دہلی میں کرفیو کے نفاذ کے اعلان کے بعد لوگوں کا ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگوں نے جہاں کرفیو کے نفاذ کو حکومت کے قدم کو صحیح ٹھہرایا ہے۔ وہیں کچھ لوگوں نے کیجریوال حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

دہلی میں رات کے کرفیو کے اعلان پر عوام کا ملاجلا ردعمل

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے جامعہ نگر کے مسلم اکثریتی علاقہ کے دکاندار، طلبا اور مقامی لوگوں سے رائے جاننے کی کوشش کی جس میں بیشتر لوگ جو کیمرہ کے سامنے نہیں آنا چاہتے ہیں انہوں نے کیجریوال حکومت کے اس اقدام کی شدید نکتہ چینی کی ہے جبکہ کچھ لوگوں نے کیجریوال حکومت کے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔

دکاندار محمد اقبال نے دہلی میں کرفیو کے نفاذ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے اس کو روکنے کے لیے حکومت نے صحیح فیصلہ کیا ہے۔

چوڑی دکاندار شاکر نے بتایا کہ رات کا کرفیو لگانا سرکار کا اچھا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر دکانیں 10 بجے کے بعد بند ہونی شروع ہوجاتی ہے اس لیے اس دکاندار پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا۔

حلوائی کے دکاندار محمد راشد نے بتایا کہ کرفیو سے کاروباری پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا ہے کیونکہ رات کا کرفیو ٹھیک ہے۔ رات میں زیادہ تر لوگ سوجاتے ہیں۔ اس لیے رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کرنا سرکار کا اچھا قدم ہے۔

طالب علم مشرف نے بھی دہلی حکومت کے فیصلے کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے جو فیصلہ لیا ہے وہ بہتر ہے۔ اس نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اس طرح کا فیصلہ لینا بہت ضروری تھا۔

وہیں ایک مقامی شخص طفیل نے حکومت کے ذریعہ رات میں کرفیو نافذ کرنے کے فیصلے کی شدید تنقید کی اور کہا کہ کرفیو سے کسی کا بھلا نہیں ہونے والا ہے بلکہ سب سے زیادہ پریشان نوکری پیشہ اور کاروباری ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں الیکشن ہورہے ہیں کیا وہاں کورونا نہیں پھیل رہا ہے کیا وہاں کرفیو نہیں لگنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صرف لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے اس طرح کے حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماسک کے نام پر پولیس لوگوں سے غیر قانونی وصولی کررہی ہے۔ اب کرفیو کے نام پر لوگوں سے غیر قانونی وصولی کرے گی، کل ملاکر دیکھا جائے تو دہلی میں رات کے کرفیو کی جہاں کچھ لوگوں نے حمایت کی ہے۔ وہیں کچھ لوگوں نے اسے غلط قدم قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.