ETV Bharat / state

Environment Programe جامعہ میں ماحولیات پر پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : May 27, 2023, 10:16 AM IST

ملک بھر میں مختلف یونیورسٹیز، سرکاری اداروں اور دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کے تئیں شعور بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ Environment Program

Environment Program
Environment Program

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ ٹورازم نے ٹورازم اور ہاسپٹالیٹی کے میدان میں ماحولیات کے تحفظ کے تئیں اپنی پیہم کوششوں کے اظہار کے لیے ماحولیات کا عالم دن منایا۔ اس موقع پر شعبے کی صدر پروفیسر سارہ حسین نے ٹورازم سیکٹر کے اندر ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت اور اس کے لیے لگاتار اور پیہم کی جانے والی کوششوں سے متعلق اپنے بیش قیمت افکار کا اظہار کیا۔

پروفیسر نمت چودھری نے ماحول کو محفوظ رکھنے اور ذمہ دار ٹورازم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر نصرت یاسمین (طلبا مشیر) ڈاکٹر عبد القادر، ڈاکٹر ونے کمار دیو اور دیگر فیکلٹی اراکین نے پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے اپنے گراں قدر مشورے، تعاون اور رہنمائی سے نوازا۔ پروگرا م کی ابتدا حلف تقریب سے ہوئی جس میں فیکلٹی اراکین اور طلبا نے ماحول کو محفوظ اور سلامت رکھنے کا عہد لیا۔ تخلیقی اظہار اور تنقیدی غور وفکر کو فروغ دینے کی غرض سے مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ شرکاء کو مدعو کیا گیا کہ ماحولیاتی سلامتی اور تحفظ،پائے دار ٹورازم اور سبز و خوش حال مستقبل کے فروغ میں ہاسپٹالیٹی انڈسٹری کے رول سے متعلق اپنے تناظرات پیش کریں۔

پروگرام میں شجرکاری مہم تھی جہاں صدر شعبہ پروفیسر سارہ حسین نے دیگر فیکلٹی اراکین اور طلبا کے ساتھ مل کر مختلف النوع پودے لگائے۔ اس عمل سے نہ صرف کیمپس ہرا بھرا اور سرسبز وشاداب ہوگا بلکہ مقامی ماحولیات کی بحالی، بایو ڈائیورسٹی کے فروغ اور کیمپس میں پائے دار ماحولیات کو پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ عالمی یوم ماحولیات کی تقریب کے موقع پر شعبہ ٹورازم نے ذمہ دار ٹورازم اور ہاسپٹالیٹی کی اہمیت پر زوردیا۔ فیکلٹی اراکین نے طلبا کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھا جس سے شرکاء کو پائے دار عمل اور ماحولیات پر اس کے اثرکے سلسلے میں فکر انگیز مباحثے ہوئے۔ افکار کے اس باہمی اشتراکی لین دین سے آموزش کا عمل سود مند ہوگا۔

مزید پڑھیں: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں سول سروسز کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں مطلوب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.