ETV Bharat / state

پی آئی بی سربراہ کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت - نیشنل میڈیا سنٹر

پریس انفارمیشن بیورو کے سربراہ کے ایس دتوالیہ کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اور انہیں ایمس منتقل کردیا گیا ہے۔

پی آئی بی سربراہ کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت
پی آئی بی سربراہ کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 2:03 AM IST

پی آئی بی کے سربراہ کے مثبت ٹیسٹ کے بعد 8 جون کو نیشنل میڈیا سنٹر سینی ٹائیز کرنے کے لیے بند رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آفیسرز اور اسٹاف ممبران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پیر کے روز نیشنل میڈیا سنٹر کو نہ آئیں اور گھر سے ہی کام کو انجام دیں۔

خیال رہے کہ پی آئی بی کے سربراہ نے کابینہ کی جانب سے لیے گئے فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور پرکاش جاویڈکر کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا تھا۔

پی آئی بی کے سربراہ نے متعدد مرکزی وزراء کے ساتھ 3 جون کو منعقدہ کابینہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.