ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا پولیس نے کوڑے میں آگ لگانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ دوران گشت پولیس ٹیم جب سنی مندر سیکٹر 14 نوئیڈا کے قریب پہنچی تو دھواں کا بادل دیکھا گیا جس سے عام آدمی کو سانس لینا بہت مشکل ہو رہا تھا۔
پولیس جب اس جگہ پہنچی تو پتہ چلا کہ قاسم نامی شخص نے جے جے کالونی شنی مندر سیکٹر 14، نوئیڈا کے قریب کباڑ جمع کرکے آگ لگائی تھی۔
واضح رہے کہ دہلی این سی آر کے خطے میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر، ہائی کورٹ اور اترپردیش حکومت، دہلی حکومت اور آلودگی بورڈ کے ذریعہ انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
دفعہ 15 ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1986 کے تحت تھانہ 20 نوئیڈا میں ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کی قاسم نامی شخص کا تعلق ضلع بھاگل پور بہار سے ہے۔