سی بی آئی ترجمان نے بتایا کہ پی این بی کو 31 کروڑ 92 لاکھ روپے کا دھوکہ دینے کے الزام میں بینک کے چار سابق افسران سمیت نو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملزموں میں بینک کے بھونیشور میں واقع اسٹیشن اسکوائر برانچ کے اس وقت کے منیجر ناگ منی ستیہ نارائن پرساد، اس وقت کے معاؤن ڈائریکٹر جنرل ایس سی شرما، اس وقت کے چیف منیجر منورنجن داس اور اس وقت کے سینئر منیجر پریوتوش داس، بھونیشور کی کمپنی میسرز گلوبل ٹریڈنگ سالیوشن لمیٹیڈ، اس کے منیجنگ ڈائریکٹر اویناس مہنتی، سابق ڈائریکٹر کوشک موہنتی، سابق ڈائرکٹر سامنتا رے اور ڈائریکٹر ودوبھوشن نائک شامل ہیں۔
سی بی آئی نے ان سبھی کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 120 بی، 420 اور انسداد بدعنوانی قانون کی دفعہ 13 (1) اور 13 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
جانچ ایجنسی نے اسی معاملے میں آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم،مغربی بنگال کی دارالحکومت کلکتہ، جموں وکشمیر کے جموں اور اڈیشہ کے بھونیشور اور کٹک میں چھاپے مارے ہیں۔ اس دوران کئی غیرقانونی دستاویزات اور لاکر کی چابیاں برآمد کی ہیں۔ جانچ کی جارہی ہے۔ تفصیلات کا انتظار ہے۔