ETV Bharat / state

'نام لےکرگالی دینے کی ہمت نہیں تو 'چوکیدار' کو چور کہتے ہیں' - بی جے پی

وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کا نام لیے بغیر کہا کہ 'کچھ لوگوں میں انہیں نام لے کر گالی دینے کی ہمت نہیں ہے اس لیے چوکیدار کو چور کہہ رہے ہیں اور یہی ان لوگوں کی فطرت ہے'۔

m
author img

By

Published : Mar 20, 2019, 8:57 PM IST

مودی نے ہولی کے موقع پر ملک بھر کے چوکیداروں اور سکیورٹی گارڈ سے 'آڈیو برج' کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب مایوسی میں کیا جارہا ہے اور آگے بھی جاری رہےگا۔ چوکیدار کو بدنام کرنے کے لیے نئے طریقے ڈھونڈے جارہے ہیں۔

گذشتہ کچھ دنوں سے ملک میں گالی۔گلوج چل رہی ہے لیکن وہ گالی کو گہنا بناتے ہیں۔ چوکیدار کو چور بتائے جانے کا درد عوام میں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی گذشتہ کچھ وقت سے مسٹر مودی پر ’چوکیدار چور ہے‘کا الزام عائد کررہے ہیں۔

مودی نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ انھیں پہلی بار ذلیل کیا جارہاہے۔انھیں ذلیل کرنےوالوں کے اخلاق میں عدم برداشت ہے۔ کام دار کچھ بھی کرے یہاں تک کہ وزیرا عظم بن جائے تب بھی ذلیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہر چوکیدار ملک میں ایمانداری سے کام کرنے کاحلف لے رہا ہے۔ سنہ 2014 سے پہلے اور اس کے بعد جو فرق نظر آرہا ہے وہ چوکیدار کی وجہ سے ہے۔ لاکھوں، کروڑوں کا گھپلہ کرنے والے اور بچولیے اپنی اصل جگہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا،’ہمیں بہت آگے بڑھنا ہے، بچوں کو ڈاکٹر، انجینیئر بنانا ہے لیکن ان کے اندر کے چوکیدار کو زندہ رکھنا ہے۔ ہر بھارتی میں چوکیدار زندہ رہے‘۔

مودی نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے سینے پر بم برسائے جانے سے ملک میں جولوگ پریشان ہیں انھیں پہچاننے کی ضرورت ہے۔ بم برسائے جانے سے پاکستان کو چوٹ لگی ہے اور چیخ ہندوستان میں مچ رہی ہے۔ پاکستان کے ریڈیو، ٹی وی اور اخبار میں ہماری آوز سنی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک فوج کی کاروائی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نےمزید کہا کہ جب عام آدمی خود کو چوکیدار کہتا ہے تو وزیرا عظم اور شہری کے درمیان کی دوری ختم ہوجاتی ہے۔ دوسروں کے خوابوں کو سجانے والا ہی چوکیدار ہے۔

ان کی حکومت نے غریبوں کی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ آیوشمان بھارت یوجنا سے 50 کروڑ شہریوں کو بیماری سےلڑنے کی طاقت ملی ہے۔ کسانوں کی مدد کی گئی ہے۔ پردھان منتری سورکشا بیمہ یوجنا، جن دھن یوجنا سے بڑی تعداد میں لوگوں کو فائدہ ہواہے۔

مودی نے دعویٰ کیا کہ ملک کے سوا سو کروڑ عوام چوکیداری کا فریضہ اداکریں تو ترقی کو کوئی روک نہیں سکتا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.