ETV Bharat / state

انڈیا موبائل کانگریس 2020، وزیراعظم مودی کا خطاب آج - PM Modi

پی ایم او کے مطابق وزیراعظم کا خطاب صبح 10:45 بجے ہوگا۔

PM Modi to address India Mobile Congress 2020 virtually today
انڈیا موبائل کانگریس 2020، وزیراعظم مودی کا خطاب آج
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 7:00 AM IST

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2020 میں آن لائن خطاب کریں گے۔

آئی ایم سی 2020 کا اہتمام محکمہ ٹیلی مواصلات، حکومت ہند اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے) کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم آفس (پی ایم او) نے ایک بیان میں کہا کہ یہ آٹھ دسمبر سے شروع ہو کر دسمبر دس تک جاری رہے گا۔

پی ایم او کے مطابق وزیراعظم کا خطاب صبح 10: 45 بجے ہوگا۔

  • آتما نربھر بھارت:

پی ایم او نے بتایا کہ آئی ایم سی 2020 کا مقصد 'آتما نربھر بھارت' ، 'ڈیجیٹل انکلوسٹی' ، 'پائیدار ترقی'، کاروباری سرگرمیاں اور جدت طرازی کو فروغ دینے کے لئے وزیراعظم مودی کے وژن کی ہم آہنگی کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 'اس کا مقصد غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ٹیلی کام اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے شعبوں میں تحقیق و ترقی کو ترغیب دینا ہے'۔

آئی ایم سی 2020 میں مختلف وزرا ٔ، ٹیلی کام کے سی ای اوز، عالمی سی ای اوز،5 جی ٹکنالوجی کے ماہرین شریک رہیں گے۔

اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، انٹرنیٹ آف تھنگ (آئی او ٹی)، ڈاٹا کے تجزیہ نگار، کلاؤڈ اور ایج کمپیوٹنگ، بلاک چین، سائبر سکیورٹی، اسمارٹ شہر اور آٹومیشن سے وابستہ ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.