ETV Bharat / state

سی بی ایس ای 12ویں کے اچھے نتائج پر طلبہ کو وزیر اعظم کی مبارکباد

سی بی ایس ای 12 ویں کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی ن مبارکباد دی ہے اور ان کے روشن مستقبل کی تمنا ظاہر کی ہے۔

12 ویں کے اچھے نتائج پر طلبہ کو وزیر اعظم کی مبارکباد

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 6:48 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) 12 ویں کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دی ہے اور ان کے روشن مستقبل کی تمنا ظاہر کی ہے۔

سی بی ایس ای کے 12 ویں کے نتائج کے اعلان کے بعد جمعہ کے روز وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "سی بی ایس ای 12 ویں کے امتحانات کامیابی سے پاس کرنے والے میرے نوجوان دوستوں کو مبارکباد۔ خوشگوار، صحت مند اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات"۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ " بارہویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات دینے والے اس سال کے بیچ نے غیر معمولی حالات میں ایسا کیا ہے۔ پچھلے سال تعلیم کی دنیا میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اس کے باوجود، طلبہ نے نئے شیڈیول کے مطابق خود کو ڈھال لیا اور اپنی پوری کوشش کی۔ ان پر ہمیں فخر ہے"۔

  • Congratulations to my young friends who have successfully passed their Class XII CBSE examinations. Best wishes for a bright, happy and healthy future.

    — Narendra Modi (@narendramodi) July 30, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
وزیر اعظم نے اگلی ٹویٹ میں کہا کہ "جنہیں لگتا ہے کہ وہ زیادہ محنت کر کے بہتر کارکردگی ظاہر کر سکتے تھے، ان کے لئے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تجربے سے سیکھیں اور اپنے حوصلے بلند رکھیں۔ روشن اور مواقع سے بھرپور مستقبل آپ کا منتظر ہے۔ آپ میں سے ہر ایک ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس ہے۔ میری نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں"۔قابل ذکر ہے کہ اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے، سی بی ایس ای نے 12 ویں کا امتحان نہیں کرایا تھا اور دسویں اور گیارہویں کے نتائج کلاس 12 ویں کے داخلی تشخیص پر مبنی خصوصی فارمولے کے تحت طلبہ کو نمبر دے کر نتائج کا اعلان کیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.