ETV Bharat / state

PIL in SC to Regulate Poll Manifesto: 'سیاسی جماعتوں کو وعدہ پورا نہ کرنے پر جوابدہ بنایا جائے' - اشونی کمار کا انتخابی منشور پر درخواست داخل

سیاسی جماعتوں کو انتخابی منشور (SC ELECTIONS MANIFESTO) میں کیے گئے وعدوں کے لیے جوابدہ بنایا جائے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ PIL in SC Seeks Steps to Regulate Poll Manifesto

سیاسی جماعتوں کو وعدہ پورا نہ کرنے پر جوابدہ بنایا جائے

author img

By

Published : Feb 19, 2022, 6:04 PM IST

سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے، جس میں مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کو انتخابی منشور کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اقدامات کرنے اور اس میں کیے گئے وعدوں کے لیے سیاسی جماعتوں کو جوابدہ بنانے کی ہدایت دینے کی مانگ کی گئی ہے۔ PIL in SC Seeks Steps to Regulate Poll Manifesto

ایڈوکیٹ اشونی کمار اپادھیائے کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت دی جائے کہ اگر سیاسی جماعتوں نے اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا تو ان کے انتخابی نشانات ضبط کر لیے جائیں اور پارٹی کی پہچان ختم کر دی جائے۔ lawyer Ashwini Kumar Upadhyay petition on Poll Manifesto

ایڈوکیٹ اشونی کمار دوبے کے ذریعے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سیاسی جماعتوں کے منشور کو منظم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی نے 2013، 2015 اور 2020 کے انتخابی منشور میں جن لوک پال بل اور سوراج بل کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس پر عمل درآمد کے لیے کچھ نہیں کیا۔

وکیل نے درخواست میں ایک اور مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی یکساں سول کوڈ کو لاگو کرنے کا بار بار وعدہ کرتی رہی ہے۔ عرضی میں کہا گیا، ’’راجیہ سبھا میں کم نمبر ہونے کے باوجود، پارٹی لوک سبھا میں قطعی اکثریت میں ہے۔ ایسے میں اگر کوئی بی جے پی کو اپنا انتخابی وعدہ پورا کرنے کے لیے عدالت میں چیلنج کرتا ہے تو اس میں قانونی مسئلہ کیا ہے؟ پارٹی کو کم از کم یونیفارم سول کوڈ بل پیش کرے اور پارلیمانی جمہوریت کی مشینری کو آگے کا کام کرنے دیں'۔

مزید پڑھیں: SC on UP Government:'سی اے اے کے خلاف مظاہرین کی ضبط کی گئی جائیداد و رقم اترپردیش حکومت واپس کرے'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.