ETV Bharat / state

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آٹھویں دن بھی مستحکم

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 1:06 PM IST

بین الاقوامی مارکیٹ میں منگل کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، تاہم بدھ کو اس کی قیمت میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔ ابھی بھی خام تیل کی قیمت میں نرمی برقرار ہے۔ وہیں گھریلو مارکیٹ میں جمعہ کو آٹھویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آٹھویں دن بھی مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آٹھویں دن بھی مستحکم

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود گھریلو سطح پر سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی ہے جس سے دارالحکومت دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج آٹھویں دن بھی مستحکم رہیں۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کرنے سے گذشتہ دنوں ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) میں کمی کی ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ اس کا اثر آج بھی پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں پر برقرار ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں منگل کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی تاہم بدھ کو اس کی قیمت میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔ ابھی بھی خام تیل کی قیمت میں نرمی برقرار ہے۔ گھریلو مارکیٹ میں جمعہ کو آٹھویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

  • پٹرول اور ڈیزل کی ریکارڈ قیمتیں ساتویں دن بھی مستحکم

دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.87 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔

شہر —— پیٹرول —— ڈیزل

دہلی —103.87-— 86.67

ممبئی —109.98—۔ 94.14

چنئی —101.40 ——91.43

کولکتہ ۔104.67——۔89.79

یو این آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.