ETV Bharat / state

مرکزی حکومت پٹرول، ڈیزل کے ٹیکس سے مفت ٹیکے اور راشن دے رہی ہے - پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری

پٹرول اور ڈیزل کے اضافی ٹیکس اور چنگیوں سے مرکزی حکومت 80 کروڑ لوگوں کو مفت کھانا (راشن) اور مفت ویکسین دے رہی ہے۔

مرکزی حکومت پٹرول، ڈیزل کے ٹیکس سے مفت ٹیکے اور راشن دے رہی ہے

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 8:01 PM IST

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کے روز لوک سبھا میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی اور اضافی چنگی کی رقم سے مرکزی حکومت شہریوں کو کووڈ19 کا مفت ٹیکہ اور غریبوں کو مفت راشن دے رہی ہے۔

لوک سبھا میں سوالات کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ “پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عالمی منڈیوں کے حساب سے طے ہوتی ہیں۔

مرکزی حکومت ان پر 32 روپیے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی وصول کرتی ہے۔ اس سے موصول ہونے والی رقم سے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت 80 کروڑ لوگوں کو مفت کھانا (راشن) دیا جارہا ہے اور 80 کروڑ شہریوں کو مفت ویکسین دی جارہی ہے۔ 2014 کے بعد سے اہم فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت میں 30 سے ​​70 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس سے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

مزیڈ پڑھیں:راہل گاندھی ٹریکٹر سے پارلیمنٹ پہنچے

وزیر اعظم کسان سمان نیدھی یوجنا سے 10 کروڑ کسان پریوار مستفید ہوئے ہیں اور اب تک انہیں 1.35 لاکھ کروڑ روپے کی امداد دی جاچکی ہے۔ یہ رقم اُجوَلا اسکیم کے لئے بھی استعمال کی جارہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.