ETV Bharat / state

ملک کی کئی ریاستوں میں این ایس ڈی مرکز کھولنے کا منصوبہ ہے: پریش راول

این ایس ڈی میں کس طرح کے ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں؟ اس بارے میں ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو کی اداکار اور این ایس ڈی کے چیئرمین پریش راول نے۔ انہوں نے بتایا کہ آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر این ایس ڈی ملک کے نامور ہدایت کاروں کے ساتھ مل کر آزادی اور جنگ آزادی کے مجاہدوں کی جدوجہد پر مبنی 75 پلے بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

Paresh Rawal
پریش راول
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 9:21 AM IST

جنگ آزادی کے مجاہدوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے این ایس ڈی کچھ خاص کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ کیا ہے یہ منصوبہ اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں کس طرح کے ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں؟

دیکھیں ویڈیو

اس بارے میں اداکار اور این ایس ڈی کے چیئرمین پریش راول نے ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو کی۔

اس دوران پریش راول نے بتایا کہ آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر این ایس ڈی ملک کے نامور ہدایت کاروں کے ساتھ مل کر آزادی اور جنگ آزادی کے مجاہدوں کی جدو جہد پر مبنی 75 پلے بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

'دی میرڈ وومن' کی اداکارہ سے ای ٹی وی بھارت کی خاص بات چیت

پریش راول نے بتایا کہ موجودہ وقت میں این ایس ڈی کا وارانسی، بنگلور، اگرتلا اور گنگٹوک میں علاقائی مرکز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے وقت میں این ایس ڈی کا گجرات، مغربی بنگال اور مہاراشٹر جیسے شہروں میں مرکز قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ جموں و کشمیر میں مرکز کھولنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا درخواست خط موصول ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی این ایس ڈی سوسائٹی کے اراکین حکومت کے ساتھ اس کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.