دارالحکومت دہلی میں خان مارکیٹ میٹرو اسٹیشن کے باہر پی سی آر کال کے ذریعے پاکستان زندہ باد کے نعرے کے بارے میں اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ، جس کے بعد پی سی آر کی متعدد ٹیمیں ایک ایک کرکے موقع پر پہنچی اور کچھ دیر میں اعلی حکام بھی پہنچ گئے۔
جب پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں 2 مرد، 3 خواتین اور ایک نوعمر لڑکا موجود تھا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ لوگ انڈیا گیٹ سے ایک یولو موٹر سائیکل کرایہ پر لے کر گھوم رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ریسنگ شروع کی اور کچھ ممالک کی بنیاد پر ایک دوسرے کا نام رکھ لیا، جس میں پاکستان کا نام بھی شامل تھا۔
ریسنگ کے دوران انہوں نے ہلکی آواز میں کسی کے لیے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کردیے، جسے آس پاس کے کچھ لوگوں نے سنا اور پولیس کو آگاہ کیا۔ فی الحال پولیس نے سب کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔