مرکزی وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری پی ایس سریواستو نے بتایا کہ دہلی میں تبلیغی جماعت کے تقریباً دو ہزار ارکان میں سے 1,804 کوقرنطینہ منتقل کیا گیا جبکہ 334 ارکان میں کورونا وائرس سے متعلق علامات پائے جانے کے بعد انہیں ہسپتال مںی شریک کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں نو ہزار ارکان کی نشاندہی کی گئی اور انہیں کورنٹائن کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں جاری لاک ڈاون کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔