بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 92 ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس وبا سے متاثرین کی تعداد 54 لاکھ 620 ہوگئی ہے۔
۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹے میں 92605 شناخت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1133 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کے 10 لاکھ 10 ہزار 8 سو 24 معاملات فعال ہیں، جب کہ 43 لاکھ 3 ہزار 44 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں، وہیں مرنے والوں کی کل تعداد 86 ہزار 7 سو 52 ہوگئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق ، 19 ستمبر 2020 تک 63661060 افراد کی کورونا ٹیسٹ ہو چکی ہے۔
جب کہ گذشتہ روز ایک دن میں 12 لاکھ 6 ہزار 806 افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم 23 ستمبر کو کورونا صورتحال کا جائزہ لیں گے
وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹرا میں 301273 فعال ، کرناٹک میں 101148 ، آندھرا پردیش میں 84423 ، اتر پردیش 67825 اور تمل ناڈو 46506 معاملات ریکارڈ ہوئے ہیں۔