کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کے کنبہ کو راحت دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو ایک صحیح رقم طے کرکے متاثرہ کنبوں کو راحت فراہم کرنی چاہئے۔
راہل گاندھی نے بدھ کو ٹوئٹ کیا کہ سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو غلطی سدھارنے کا موقع دیا ہے۔
کم از کم اب حکومت کو معاوضہ کی صحیح رقم طے کرکے متاثرین کو راحت دینی چاہئے۔ یہ صحیح سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں:اسدالدین اویسی کی جانب سے کورونا راحتی پیکیج مالیگاؤں پہنچا لیکن۔۔۔
اس کے ساتھ ہی ایک خبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے موت پر کنبہ کو معاوضہ ملے گا۔
یو این آئی۔