ETV Bharat / state

دہلی میں 6 دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 12:37 PM IST

Updated : Apr 19, 2021, 1:18 PM IST

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاون نافذ کیا جا رہا ہے۔

دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن
دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ ہر گھنٹے ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اس کے پیش نظر دہلی حکومت نے ایک ہفتے کے لئے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن

دہلی میں ایک ہفتے کا لگائے گئے لاک ڈاؤن کو لیکر وزیر اعلیٰ اروند کیریوال نے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن بڑے سانحے سے بچنے کے لیے نافذ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی راستہ نہیں بچا تب لاک ڈاؤن کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہلی میں آئی سی یو بیڈ ختم ہوچکے ہیں اور کووڈ کی دوسری لہر پھیلنے کے درمیان ادویات کی قلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'چھوٹا لاک ڈاؤن ہے ، گھبرائیں نہیں۔ مزدور بھائی ۔ بہن واپس نہ جائیں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون مل رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی قلت ہے۔ ادویات کی کمی ہے۔ انفیکشن کی شرح بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ دہلی میں بیڈوں کی قلت ہے۔ ہمارے یہاں ہی نہیں بلکہ دنیا کے بہت سے شہر ایسے ہیں جہاں صحت کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ 5 سالوں میں دہلی حکومت نے صحت کے شعبے میں بہت کام کیا ہے۔ جس کا فائدہ بھی مل رہا ہے۔ اب سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، میں اس سانحے سے بہت خوفزدہ ہوں۔'

دنیا کے بہت سے ممالک میں لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں۔ میری اور ایل جی کے ساتھ صبح بیٹھک ہوئی۔ اگر ہم لاک ڈاؤن نہیں لگاتے ہیں تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔ اس لیے دہلی میں آج رات 10 بجے سے آئندہ 6 دنوں تک لاک ڈاؤن رہے گا۔

Last Updated : Apr 19, 2021, 1:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.