حالانکہ ابھی تک چیئرمین کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم اطلاعات کے مطابق مصطفی آباد کے رکن اسمبلی حاجی یونس کا نام چیئرمین شپ کی دوڑ میں آگے ہے۔
واضح رہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے حالانکہ انتخابات کو گزرے 1 برس سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک نئے چیئرمین کا انتخاب نہیں کیا گیا۔
سابق رکن اسمبلی عاصم احمد خان اسمبلی کوٹے سے حج کمیٹی کے رکن اور چیئرمین بنے تھے لیکن ضابطے کے مطابق انتخابات کے بعد ان کی رکن اسمبلی کا عہدہ اور چیئرمین شپ دونوں ہی ختم ہوگئی تھی۔
حالانکہ اس سلسلے میں متعدد ملی و سماجی تنظیموں کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو خط لکھ کر خالی عہدے کو پر کرنے کے لیے مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود ابھی تک کوئی بھی چیئرمین کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا۔
موجودہ کمیٹی میں دو رکن اسمبلی زمرے کے اور 1 کونسلر زمرے کے ممبر کا عہدے بھی خالی تھے جس کے لیے آج نوٹیفکیشن ہو گئی ہے۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں رکن اسمبلی زمرے کے لیے نوٹیفکیشن جاری - مصطفی آباد کے رکن اسمبلی حاجی یونس
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں ایک برس سے خالی رکن اسبملی زمرے کی نشست کےلیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں مصطفی آباد کے رکن اسمبلی حاجی یونس اور جعفر آباد کے رکن اسمبلی عبدالرحمن کا نام شامل ہے۔