ETV Bharat / state

'آسام کا وزیر اعلی کون ہے کوئی نہیں جانتا' - اکھل بھارتیہ مہیلا کانگریس

کانگریس رہنما نے کہا کہ آسام میں کوئی نہیں جانتا کہ کون وزیر اعلی ہے، جس نے عہدے کا حلف لیا ہے کیا وہ وزیراعلی ہے یا جو وزیر اعلی بننا چاہتا ہے۔

rajasthan-ex-deputy-cm-sachin-pilot-targeted-on-modi-government-in-silchar-assam
سچن پائلٹ
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 12:06 PM IST

سچن پائلٹ نے آسام کے سلچر میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے آج تک جو کہا وہ کر کے دکھایا۔ وعدہ تو بی جے پی نے بھی کیا تھا کہ 25 لاکھ نوکریاں دیں گے لیکن آج نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں۔

سچن پائلٹ

پائلٹ نے کہا کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں،تحریری وعدہ ہے، جسے پارٹی پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج سب سے بڑی ضرورت روزگار کی ہے۔ پانچ سال بی جے پی کی حکومت رہی، سی اے اے، این آر سی، مہنگائی اور تاناشاہی سب کچھ دیکھ لیا، لیکن نوجوان وہیں کھڑے ہیں۔

ملک میں جتنی بے روزگاری ہے اس سے کہیں زیادہ بے روزگاری آسام میں ہے۔ جب کانگریس کی حکومت بنے گی تو ہم وعدہ کرتے ہیں۔ بے روزگاری کو ہم ختم کردیں گے، لیکن ضرورت ہے کہ نوجوان کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ آپ لوگوں کو سوچ سمجھ کر اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کرنا ہے۔

پائلٹ نے براک گھاٹی علاقے میں سلچر اور کریم گنج میں اپنے دو انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت بحران کی گھڑی میں عوام کے ساتھ نہیں کھڑی رہی انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آنے کے لیے نہیں بلکہ آسام کے لوگوں کو بی جے پی کے کوشاسن سے بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی مذہبی بنیاد پر لوگوں کو بانٹتی ہے چاہے وہ آسام ہو یا ملک، لوگوں کو ایک جٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

سچن پائلٹ نے کہا کہ جب لوگ نوٹ بندی ، جی ایس ٹی اور لاک ڈاؤن کے دوران بحران میں تھے ، تب بی جے پی حکومت کہیں نظر نہیں آئی۔ لہذا ، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس پارٹی کو اقتدار سے ہٹائیں۔کانگریس نے گیارنٹی دی ہے کہ وہ پانچ سالوں میں پانچ لاکھ نوکریاں دے گی۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ آسام میں وزیر اعلی کون ہے کسی کو پتہ نہیں ہے۔جس نے اپنے عہدے کا حلف لیا ہے ، وہ وزیر اعلی ہے یا وہ جو وزیر اعلی بننا چاہتا ہے۔

بی جے پی نے انتخابات سے قبل وزیر اعلی کے عہدے کے لیے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے، اور کہا کہ آئندہ حکومت بنانے کےوقت پارلیمانی بورڈ اس پر فیصلہ لے گا۔

اکھل بھارتیہ مہیلا کانگریس کی صدر سشمیتا دیو کے ساتھ پائلٹ نے کانگریس امیدواروں کی حمایت میں کریم گنج شہر میں ایک جلوس کی قیادت بھی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.