روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے سوسائٹی آف انڈیا آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی آئی اے ایم)، پرائیویٹ، کمرشل اور ٹو وہیلر آٹوموٹیو مینوفیکچررز کے سی ای او کے وفد سے ملاقات میں 100 فیصد ایتھنول اور گیسولین سے چلنے والی ایف ایف وی کی تیزی سے تیاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ 'کار مینوفیکچروں کی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ ایک سال کے اندر ملک میں ایسی گاڑیاں چلانے میں مدد کریں۔'
وفد نے گڈکری کو آٹو انڈسٹری کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتایا اور دو پہیوں کے لیے او بی ڈی ریگولیشنز کو معطل کرنے کی درخواست کی اور ساتھ ہی بی ایس- VI ، فیز II ، سی اے ایف ای فیز ٹو جیسے ایمیشن بیسڈ ریگولیشنز کو معطل کرنے کی درخواست کی۔'
یہ بھی پڑھیں: بڑی کمپنیوں میں زبردست خرید کی بدولت گھریلو شیئر بازار تیز
نتن گڈکری نے کہا کہ 'فلیکس ایندھن سے چلنے والی گاڑیاں بنانے کی ٹیکنالوجی برازیل اور امریکہ میں دستیاب ہے اور وہاں کامیابی کے ساتھ چلائی جا رہی ہے۔' انہوں نے گاڑیوں کی انجینئرنگ کی جگہ پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر او ای ایم کو مبارکباد دی اور تمام نجی کارمینوفیکچر کمپنیوں سے اپیل کی کہ 'وہ مسافروں کی حفاظت کے مفاد میں تمام گاڑیوں کی مختلف اقسام اور طبقات کے لیے کم از کم چھ ائر بیگ رکھنا لازمی بنائیں۔
(یو این آئی)